English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈی ایس آفس ورکشاپس مغلپورہ میں فزیکل کھلی کچہری کا انعقاد

القمر

ڈی ایس آفس ورکشاپس میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے ورکشاپ محمد یوسف لغاری نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی کھلی کچہری میں لوگوں نے الاٹمنٹ، واجبات کی ادئیگی، تقرری اور تبادلوں سے متعلق مسائل کو بیان کیا۔ کھلی کچہری میں 10درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 5 سے متعلقہ مسائل موقع پر ہی حل کر دیے گئے جبکہ دیگر درخواستیں متعلقہ افسران کو بھیج دی گئیں۔ کچہری میں لوگوں کے مسائل کو فزیکلی طور پربھی سنا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ورکشاپ محمد یوسف لغاری کے ساتھ تمام ڈویژنل افسران بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری کا اہتمام وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کے احکامات پر کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔

ڈی ایس آفس ورکشاپس مغلپورہ میں ہونے والی کھلی کچہری میں نہ صرف ریلوے بلکہ پورے ورکشاپس ڈویژن مغلپورہ سے عوام حصہ لے کر ریلوے سے منسلک اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے