ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کا دھمکی آمیز خط صحافیوں کو دکھانے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے۔ دھمکی آمیز خط آج سینئر صحافیوں کو دکھاؤں گا۔خط اتحادی جماعتوں ایک ایک رکن کو بھی دکھاوں گا کہ کہیں وہ انجانے میں بیرونی سازش کا حصہ نہ بن جائیں ۔
وزیر اعظم عمران خان نے ای پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ملک کو نقصان پہنچاتی ہےا ور جڑیں کمزور کرتی ہے، این ایچ اے میں کرپشن کی گئی قوم اس کا اندازہ نہیں لگا سکتی۔ سڑکوں کا جال بچھانے کے منصوبوں میں کرپشن ہوتی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگی آسان بنا دی ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن کم ہو جائے گی۔ پاکستان کا مستقبل سیاحت سے جڑا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے اور انہی کی وجہ سے ملک کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ ہم نے ملکی پیداوار کو کم کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں اور عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے، سیاسی مشکلات آتی رہتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں