ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے لکھا؟ اہم انکشاف

پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو دھمکی آمیز خط شاہ محمود قریشی نے بذات خود دفتر خارجہ کے ایک سفارت کار سے لکھوایا، دفتر خارجہ کے سفارت کار نے شاہ محمود قریشی کے کہنے پر یہ خط لکھا اور پھر انہی کو بھجوایا، سفارت کار سے خود ساختہ خط موصول ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ خط پہنچایا، ۔خط کے معاملے کے مکمل حقائق سے ذاتی طور پر واقف ہوں،شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ اس جعلی سازی کے اصل کردار ہیں، شاہ محمود قریشی اور دفتر خارجہ لیٹر گیٹ اسکینڈل میں بری طرح پھنس چکے ہیں، ہم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور فارن آفس کے ملوث کرداروں کو اس لیٹر گیٹ اسکینڈل سے نہیں نکلنے دیں گے،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں