عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کا ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔عمران خان جن القابات سے پرویز الہی کو بلاتے تھے ہم تو انہیں دہرانے کی جسارت بھی نہیں کر سکتےپہلے 4سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا اب پرویز الہی کو نامزد کر دیا۔وہ پی ٹی آئی جانثار جنہوں نے نئے پاکستان میں عمران خان کا ساتھ دیا کیا اُن184ارکان میں سے ایک بھی وزیر اعلیٰ بننے کا اہل نہیں تھا؟تحریک انصاف کے ہر مخلص کارکن کوپرویز الہی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔اگرنیا پاکستان پرویز الہی بنائیں گے تو تحریک انصاف بنانے کی کیا ضرورت تھی،وہ یہ کام گزشتہ42سال سے کر رہے ہیں۔کوئی سودے بازی نہیں کرینگے، اپوزیشن کا غیر مشرو ط ساتھ دینگے۔عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان و صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے چوہدری پرویز الہی گروپ کو جواب بھجوا دیا ہے۔
عمران خان کی مشکلات بڑھ گئیں
القمر
