English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی غنڈوں کا وزیراعلی نئی دہلی کے گھر پر حملہ

القمر

نئی دہلی: مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجروال کے گھر پر حملہ کردیا جسے عام آدمی پارٹی نے قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلی اروند کجروال کے فلم کشمیر فائلز کے خلاف تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔وزیراعلی کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔مشتعل کارکنان نے وزیراعلی کے گھر کے باہر لگے بیریئرز کو توڑ دیا اور ساتھ ہی رکاوٹ کے طور پر استعمال ہونے والے مرکزی سیاہ دروازے کو رنگ دیا۔ پولیس سے جھڑپ میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 150 سے 250 کے درمیان مشتعل افراد نے وزیراعلی کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی سرکار اروند کجروال کو الیکشن میں شکست نہ دے سکی تو انھیں قتل کرنے گھر پہنچ گئی۔عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی پولیس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خاطر خواہ حفاظتی انتطامات نہیں کیئے تھے۔

The post بھارتی غنڈوں کا وزیراعلی نئی دہلی کے گھر پر حملہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے