English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم نے اے آر وائی نیوز کا بائی کاٹ کردیا

القمر

اے آر وائی نیوز کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف کےاپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کیلئے ہتک آمیز جملوں کے استعمال کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آج سے اے آر وائی نیوز کا ہر سطح پر مکمل بائیکاٹ کرتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کو نہ ہی ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والے کسی پروگرام میں مدعو کیا جائے گا اور نہ ہی کسی ٹاک شو میں ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کوئی بیپر یا خبر اے آر وائی نیوز سے شیئر نہیں کی جائے گی۔
بائی کاٹ کا اعلان مرکزی شعبہ اطلاعات نے کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے