ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو عدالت نے طلب کرلیا

لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست پر ملزم کو چار اپریل کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ درخواست ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف کے خلاف سترہ ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ ملزم ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خلاف آئین سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ عدالت ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کرے۔ ایف آئی اے وکیل عثمان ریاض گل کے مطابق شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی قانون کے منافی ہے اور ملزم عدالتی فیصلے کی آڑ لے کر ملک و قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں