کولمبو: سری لنکا میں جاری معاشی بحران کے بعد سیاسی بحران بھی عروج پر پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خراب ملکی صورتحال پر عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل مظاہرین نے صدر راجا پکسے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔
رواں ہفتے سری لنکن صدر کی تمام کابینہ نے استعفٰی دے دیا تھا جبکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں نے بھی متحدہ حکومت تشکیل دینے سے معذرت کرلی تھی۔
The post سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد سیاسی بحران بھی عروج پر appeared first on Daily Jasarat News.
