کولمبو: سری لنکا میں ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ زندگی بچانے والی دوائیں تقریبا ختم ہوچکی ہیں۔ ملک کے اقتصادی بحران کے سبب اس سے کہیں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں جتنی کورونا وائرس کی وبا سے ہوئی تھیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکا میڈیکل ایسوسی ایشن (ایس ایل ایم اے) نے کہاکہ ملک بھر میں ہسپتالوں میں امپورٹیڈ طبی ساز و سامان اور اہم دوائیں تقریبا ختم ہوچکی ہیں۔ گزشتہ ماہ سے ہی متعدد شعبوں میں معمول کی سرجری معطل کردی گئی ہے کیونکہ اسپتالوں کے پاس اینستھیسیا تقریبا ختم ہوچکا ہے۔
ایس ایل ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کی ایمرجنسی سرجریاں بھی عنقریب ممکن دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ایس ایل ایم اے نے اس صورت حال سے صدر گوٹابایا راجاپکسے کو معطلع کرنے کے لیے ایک خط بھیجنے کے بعد بتایاکہ ہمیں بہت سخت فیصلے کرنے پڑرہے ہیں۔ ہمیں یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے کہ کس کا علاج کریں اور کس کا علاج نہ کریں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ اگر چند دنوں کے اندر ضروری طبی اشیا کی سپلائی شروع نہیں ہوئی تو ہلاکتوں کی تعداد کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقابلے کہیں زیادہ ہوں گی۔
The post سری لنکا کے اسپتالوں سے دوائیں تقریبا ختم ہوچکی ہیں، ڈاکٹروں کی تنبیہ appeared first on Daily Jasarat News.
