English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کی چارریاستوں میں مسلمانوں پرحملے، ایک شخص جاں بحق

القمر

نئی دہلی: بھارت کی چارریاستوں میں مسلم کش فسادات میں ایک شخص جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاستوں مدھیہ پردیش، گجرات،جھاڑکھنڈ اورمغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مذہبی ریلی کے دوران مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورلوٹ مارکے بعد آگ لگا دی۔ہندوانتہاپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی بھی کی اورمردوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔

مسلم کش فسادات میں ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔گجرات میں مسلمانوں کی املاک اورگھروں پرحملے جاری ہیں۔ہندوانتہاپسندوں کی حمایتی پولیس نے ہندوں کے حملے روکنے کے بجائے متعدد مسلمانوں کوگرفتارکرلیا۔

دوسری جانب دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے گوشت سے بنی ڈشز کھانے پرپابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان طلبا پرپولیس کے تشدد سے 16طلبا زخمی ہوگئے۔ متعدد مسلمان طلبا کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔

The post بھارت کی چارریاستوں میں مسلمانوں پرحملے، ایک شخص جاں بحق appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے