English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی اپنے ڈپٹی اسپیکر کےخلاف

القمر

ملک کی سب سے بڑی صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے آج انتخابات ہونے جا رہے ہیں، عدالت کی جانب سے ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو اجلاس کی صدارت کے احکامات صادر کیے تھے۔پنجاب اسمبلی میں حکومتی وا پوزیشن ارکان نے ہمیشہ کی طرح کی بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا۔ حکومتی ارکان نے ایوان کےتقدس کا خیال کیے بغیر لوٹے ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر رکھ دیے اور ضمیر فروش اور لوٹے جیسے نعرے بھی لگائے۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو عدالت نے غیر آئینی قرار دیا تھا صوبائی اسمبلی میں پرویز الہیٰ حکومت کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں اس لیے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے۔دوست مزاری کو مبینہ طور پر تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی طرز پر غیر آئینی اقدام کےلیے کہا جا رہا تھا جس پر انہوں نے انکار کردیا تھا۔ پنجاب کی قسمت کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ فی الحال عوامی نمائندوں نے ایوان کو مچھلی منڈی بنا یا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے