ھفت زباں شاعر و صوفی بزرگ حصرت سچل سرمت رح کا 201 واں 2 روزہ عرس مبارک خیرپور کے قریب درازہ میں شروع ہوگیا ۔ وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ سچل سرمست کی مزار پر آج صبح 10 بجے چادر چاڑھ کر عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغا کریں گے۔ سچل سرمست کے عرس پر ضلع بھر میں آج تعطل کی گئی ہے۔

عرس میں محفل موسیقی، مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کے نامور شاعر و فنکار حصہ لینگیں، سچل سرمست کے عرس میں سندہ سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں سے زائرینن کی آمد ہوتی ہے۔ عرس کے موقع پر درگاھ سچل سرمست کے آگن میں صوفی راگ رنگ کی محفل بھی منعقد کی جاتی ہے، ڈپٹی کمشنر خیرپور سیف الله ابڑو کی جانب سے خیرپور ضلعہ بھر میں آج عام تعطل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق حضرت سچل سرمست کے عرس کے موقعے پر سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
