English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہے؟

القمر

وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی ، جس میں خواجہ آصف، احسن اقبال،راناثنااللہ ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، جاوید لطیف شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق 34 رکنی نئی وفاقی کابینہ میں 30وفاقی وزرا اور 4 وزرائے مملکت شامل ہیں۔وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی ، جس میں صدر مملکت عارف علوی کے بجائے چیئرمین سینیٹ وزرا سے حلف لیں گے۔
وفاقی وزرامیں خواجہ آصف،احسن اقبال،راناثنااللہ ، سردارایازصادق،راناتنویرحسین،خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب،سعدرفیق، جاویدلطیف ، ریاض پیرزادہ، مرتضیٰ جاویدعباسی،اعظم نذیرتارڑ شامل ہیں۔اعظم نذیرتارڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر وزارت قانون کے امیدوار ہوں گے جبکہ عائشہ غوث بخش ،حناربانی کھر، عبد الرحمان کانجو وزیرمملکت کا حلف لیں گے۔
جےیوآئی کےمفتی عبدالشکوراورطلحہ محمود وفاقی و زیر کا حلف اٹھائیں گے ، ایم کیوایم کےامین الحق اورفیصل سبزواری سمیت اسرار ترین، شازین بگٹی ،طارق بشیرچیمہ وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی کے 9 وزرا کو شامل کیا گیا ہے ، پیپلزپارٹی کے 2 وزیر مملکت اورایک مشیربرائے وزیراعظم بھی ہوگا۔
کراچی:وزارت آب پاشی کاقلمدان خورشیدشاہ کودیاجائے گا ، نویدقمرکوکامرس،شیری رحمان کوماحولیاتی تبدیلی کی وزارت ملےگی۔اسی طرح عبدالقادرپٹیل کو وزارت قومی صحت ، شازیہ مری کوبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام ، مرتضیٰ محمودکووزارت صنعت کاقلمدان دیا جائے گا
سجادتوری کووزارت اوورسیزپاکستانی کاوزیر بنایا جائے گا جبکہ احسان مری کوآئی پی سی اور عابدبھیئوکوپرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کاقلمدان سونپاجائے گا۔قمرزمان کائرہ کشمیرامورسےمتعلق وزیراعظم کے مشیرہوں گے ، حناربانی کھرکووزیرمملکت برائےخارجہ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کو وزیرمملکت رائے قانون وانصاف کا قلمدان دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے