ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثنااللہ وزیرداخلہ اور مریم اورنگزیب اطلاعات کی وزیر ہوگئیں

وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیے گئے۔
وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو ریلوے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون اور مرتضیٰٰ جاوید عباسی کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات، بلوچستان عوامی پارٹی کے اسرار ترین کو وزارت دفاعی پیداوار, جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، طلحہٰ محمود کو وزارت سیفران اور مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ محمود کو وزارت صنعت کا چارج دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں