English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے ایک کروڑ ڈالر کے چلغوزے کس نے خریدے

القمر

چین نے مہنگے ترین خشک میوہ جات میں شامل چلغوزے پاکستان سے درآمد کیے ہیں۔
عوامی جمہوریہ چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) کے مطابق چین نے رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں پاکستان سے چلغوزے درآمد کیے ہیں جن کی مالیت 17 اعشاریہ 67 ملین امریکی ڈالر ہے۔
2022 کے پہلے دو مہینوں میں، چین نے 17 اعشاریہ 67 ملین ڈالر مالیت کے 1,606 اعشاریہ51 ٹن چلغوزے درآمد کیے۔
مجموعی طور پر چین نے 42 اعشاریہ 35 ملین ڈالر کے چلغوزے درآمد کیے ہیں جن میں سے 42 فیصد پاکستان سے درآمد کیے گئے۔
پاکستان میں چلغوزوں کو ’رائل ڈرائی فروٹ‘ سمجھا جاتا ہے اور لوگ اسے سردیوں میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن ان کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے صرف امیر لوگ ہی برداشت کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے