سابق اسیپیکر اور وزارت اعلی پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کے حق میں فیصل آباد شہر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز لگا دیے گئے ہیں جن پر “بڑا سیاستدان بنا پھرتا ہے، جو بزرگوں سے لڑتا ہے” لکھا گیا ہے۔ واضح رہے پنجاب اسمبلی میں نئے قاید ایوان کے انتخاب کے دن تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الہی کے ساتھیوں نے ہنگامہ کیا تھا جس کے بعد پرویز الہی نے بھی الزام لگایا تھا کہ ان پہ تشدد کیا گیا اور انکی بازو توڑ دی گئی ہے۔
کیا پرویز الہی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے؟
القمر
