English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے

القمر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور میں جلسے کو براہ راست کراچی میں دیکھنے کے لیے کارکنان افطار سے قبل ہی سی ویو پر جمع ہوگئے۔علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر رہنماؤں کو اجازت نہ ہونے سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد کارکنان اور رہنماؤں عارضی طور پر مشتعل ہوگئے اور نماز مغرب کے بعد دوبارہ جمع ہوگئے جس کے بعد پولیس افسران اور پی ٹی آئی کارکنان میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔پولیس کے روکنے کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد سی ویو پہنچ گئی اور پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی قیادت سی ویو سے ملحقہ سڑک پر اسکرین لگانے میں کامیاب ہوگئی۔کارکنان اور عہدیداران کی بڑی تعداد لاہور جلسے براہ راست دیکھا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب سننے کے لئے کارکن کارکنان میں خواتین بھی شریک ہیں۔ جلسے کے آغاز کے ساتھ ہی پولیس رکاوٹوں کے باوجود کارکنوں کے لئے کرسیاں بھی پہنچا دی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے