English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں کارروائی، متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے

القمر

بیت المقدس: اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ سے قبل مسجد اقصیٰ میں کارروائی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز جمعہ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئیں جس دوران جھڑپ میں تین صحافیوں سمیت 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فورسز مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئیں تو وہاں موجود نہتے فلسطینیوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا جس پر فورسز نے ربر کی گولیاں اور ہینڈ گرینیڈ برسادیے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اس دوران مسجد اقصیٰ کے صحن میں آتشزدگی کا واقعہ بھی دیکھنے میں آیا جس سے متعلق فلسطینی شہریوں کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فورسز درختوں کو نذر آتش کررہی ہیں۔

فلسطینی ریڈ کریسنیٹ کا کہناہےکہ اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں 31 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

The post اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں کارروائی، متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے