ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احسن اقبال کی اسد عمر کو افطار ڈنر کی دعوت

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوا کر الوداعی افطار ڈنر پر بلالیا۔
احسن اقبال نے اسد عمر کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا ہے کہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اسد عمر کو بھیجے گئے خط میں کہنا ہے کہ ملاقات میں آپ کی حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں پر بات ہوگی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملاقات میں آپ کےشروع کردہ منصوبوں کو جاری رکھنے پر گفتگو ہوگی، امید ہے آپ مثبت جواب دے کر وقت سے آگاہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں