ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حمزہ شہباز حلف کب اٹھائیں گے؟

نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز آج بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کو لاہور ہائیکورٹ کا حکم بذریعہ فیکس موصول ہو چکا ہے۔ایوان صدر نے وزیراعظم سے ایڈوئس طلب کر لی ہے۔جس پروزیر اعظم ہاوس کابینہ ڈویژن سے صدر پاکستان کو سمری بجھوا دی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت چئرمین سینیٹ کو آج شام وزار ت اعلیٰ پنجاب کے حلف کے لیے مقرر کریں۔ ایوان صدر سے سمری منظور ہو جانے کے بعدحمزہ شہباز بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آج شام کو حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے صدر پاکستان کی طرح گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بھی حلف لینے سے قبل طبیعت بگڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں سروسز اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں