English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں نئی حلقہ بندیوں کا کام اگست تک جاری رہے گا

القمر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام قومی وصوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کا کام مورخہ 11اپریل 2022 سے شروع کیا ہوا ہے اور بلا تعطل 3اگست 2022تک جاری رہے گا جب حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق ملک بھر کی تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں آئین و قانون کے مطابق مکمل ہو جائیں گی ۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق اس وقت چار وں صوبوں اور اسلام آباد کے لئے تشکیل کردہ حلقہ بندی کمیٹیوں کی ٹریننگ کا مرحلہ جاری ہے ۔ حلقہ بندیوں کے لئے نقشہ جات و دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں سے حاصل کر لیا ہے ۔ اور حلقہ بندی شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیاں ملک بھر کی قومی وصوبائی اسمبلیوں کےحلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیوں (Preliminary Delimitation ) کو 24مئی 2022 تک مکمل کر لیں گی ۔اس کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 28مئی 2022 کوکر دی جائے گی ۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اپیلیں / اعتراضات 29مئی 2022 سے لیکر 28جون 2022 تک الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروائی جاسکیں گی ۔ الیکشن کمیشن تمام اپیلوں / اعتراضات کی سماعت 1جولائی 2022سے 30 جولائی2022 تک کرے گااور 3اگست 2022 کو ملک بھر میں تمام قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور حتمی اشاعت ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے