وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے عمران کی حکومت امریکہ نہیں بلکہ بزدار نے ختم کی۔ پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم تھا۔ عمران خان متکبر آدمی کسی سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتا کیا امریکہ نے انہیں کہا تھا کہ عوام کی خدمت کی بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست کرو اور پیسے لے کر بھرتیاں کرو؟ انہوں نے کہا کوشش کروں گا کہ پتہ لگاؤں کہ میرے خلاف 30 کلو ہیروئن کا کیس کا نے بنوایا۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہالوگوں نے بہت زور لگایا کہ رانا ثناء اللہ 2018 کے الیکشن میں کامیاب نہ ہو. عمران خان نے فیصل آباد کے دورے پر کہا رانا ثناء اللہ کو اسمبلی میں نہیں دیکھنا چاہتا.۔ انہوں نے اس حلقے سے پہلی دفعہ الیکشن لڑا. آپ لوگوں نے مجھے اور اجمل آصف کو بہت عزت دی. وزیر داخلہ بننے پر ملنے والی عزت عوام کے مرہون منت ہے. رانا ثناءاللہ نے کہا میں یہاں پر دو باتیں بطور خاص کرنا چاہتا ہوں. 2018 کے الیکشن میں نالائق اور نااہل ٹولے برسر اقتدار لایا گیا. نااہل ٹولے میں غرور اور تکبر بھرا ہوا تھا. عمران خان کو اقتدار میں کامیابی دلوائی گئی. میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا دو ہزار اٹھارہ میں انہیں کون اقتدار میں لایا. انکو چاہیے تھا حکومت ملی تھی تو عوام کے کام کرتے. عمران خان امریکہ جا کر بھی محالفین کو دھمکیاں دیتا رہا. حکومت بنتے ہے تو پہلے دو سال منصوبوں کی بنیاد رکھی جاتی ہے. ہم نے سی پیک. بجلی کے کارخانوں. موٹروے. ہسپتالوں کی بنیاد رکھی ۔ چار سال حکومت میں رہنے کے بعد یہ نہیں بتا سکتے انہوں نے کس منصوبے کی بنیاد رکھی . یہ چار سالوں میں لاہور سے سکھر موٹروے کا کام نہیں کر سکے. انہوں نے بس مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں. اسد عمر کہتا تھا ہم پیٹرول 44 روپے کردیں گے . اگر کوئی کہتا بے روزگار ہوں تو یہ کہتے ہم ایک کروڑ نوکریاں دیں گے . یہ کہتے تھے حکومت میں آکر فوراً قرضے ختم کردیں گے۔ ان کے پاس ہر مسئلے کا حل تیس دن میں تھا. رانا ثناء اللہ نے کہا جب عمران خان اقتدار میں آیا تو مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا . عمران خان کے دور میں ادویات کا بہت بڑا سکینڈل آیا ۔ وزیر صحت کو ادویات ساز کمپنی نے گورنر سندھ کے گھر میں پانچ کروڑ رشوت دی. عوام کو کہا گیا ن لیگ کی چینی کی ملز ہیں. ہمارے دور میں چینی کی قیمت باون روپے سے اوپر نہیں گئی. انہوں نے چینی درآمد اور برآمد کرنے میں اپنے لوگوں کی دیہاڑیاں لگوائی. اس سال گندم کا قحط پڑھنے کا خدشہ ہے . کھاد بلیک ہونے کیوجہ سے کسانوں کو دھکے کھانے پڑے . تحریک انصاف کی گورنس بری تھی. انکا کسی چیز پر کنٹرول نہیں تھا. تحریک انصاف کہتی ہے ہمارے لوگوں کو اپوزیشن نے خریدا ہے.. جو بیس بائیس لوگ عمران خان کیخلاف ہوئے یہ پچھلے دو سال سے ان سے ناراض تھے. عمران خان متکبر انسان ہے کسی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا. انکے لوگ انتظار کررہے تھے کہ کب اسٹیبلشمنٹ انکے سر سے ہاتھ اٹھاتی ہے. اتحادی جماعتیں انکا ساتھ دیں تو ٹھیک ورنہ غدار. اپوزیشن کے پاس ایک سو باسٹھ اور عمران خان کے پاس 176 ووٹ تھے. جب ایم کیو ایم ہمارے ساتھ آئی تو ساتھ ووٹوں کا فرق پڑا. رانا ثناء کا کہنا تھاسارے آزاد لوگ اپوزیشن کے ساتھ ملے تو انکی حکومت ختم ہوگئی. ہم نے تحریک انصاف کے کسی ناراض رکن کا ووٹ نہیں لیا. طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین نے ہمیں ووٹ دیا. وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر بزدار کا پورا خاندان بیٹھا ہوتا تھا. تاریخ میں پہلی بار ایس پی ڈی سی کے تبادلے بجھی پیسے دیکر بنے. ڈی جی ایف ڈی اے نے بتایا دو کروڑ دیکر نوکری پر لگا ہوں. بزدار ٹریننگ لیتے لیتے کروڑوں روپے لے کر چکا گیا. بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانا امریکی سازش تھی؟ وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا فرح خان نامی خاتون نے بھی کرپشن کی. انہوں نے شہزاد اکبر کو بٹھایا ہوا تھا . جب تک ہم انکی کرپشن کے ثبوت پکڑ نہیں لیتے کسی پر الزام تراشی نہیں کریں گے. ہم کسی کیخلاف جھوٹے مقدمات نہیں بنائیں گے. ہم نے پہلے بھی ملک کی خدمت کی ایٹمی دھماکے کئے. تحریک انصاف کے پاس کرنے کیلئے کوئی بات نہیں. یہ نہیں کہہ سکتے ہم بے روزگاری اور مہنگائی ختم کریں گے. لوگ ان کو کہیں گے فرح خان کے پیسے واپس لائیں. اگر عمران خان کے مخالفین چور یا ڈاکو تھے تو چار سال میں یہ پکڑتے. میرے خلاف ہیروئین کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا. مجھے سیل میں بس ایک کمبل اور چادر دی گئی. انکو تھا میں جیل میں جاکر نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دوں گا. مجھے عدالت لایا گیا تو میں نے کہا میرے خلاف کیس مسلم لیگ ن کیساتھ ہونے پر بنایا گیا. شہریار آفریدی سے ہیروئین برآمد ہوئی تو کیس بناو گا. وزارت میں لوگوں کو کہا ہے پتا کرو وہ تیس کلو ہیروئین کس کی تھی. عمران خان کو حساب دینا ہوگا ایک کروڑ نوکریاں. ایک لاکھ گھر کہا ہیں. انہوں نے خط کا ڈرامہ رچایا ہوا ہے. عمران خان کہتا ہے امریکہ نے حکومت کا خاتمہ کیا. انکی حکومت کا خاتمہ تو کیا ہے بزدار نے ۔ انہوں نے کہا امریکہ نے کہا تھا اپوزیشن سے انتقام لو پیسے لیکر بندے بھرتی کرواو. ایم کیو ایم نے معاہدے پورے نہ ہونے پر انکا ساتھ چھوڑا۔