English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرلز کیڈٹ کالج کیچ کا دورہ ہیڈکوارٹر ایف سی ساوتھ

القمر

گرلز کیڈٹ کالج کیچ تربت کے لیڈی کیڈٹس کے بیچ نے اپنی فیکلٹی ممبران نے کمشنر مکران ڈویژن کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر ایف سی ساؤتھ کیچ تربت کا دورہ کیا۔
طالبات و فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری نے کہا کہ تربت میں معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی میں گرلز کیڈٹ کالج تربت کا کردار نمایاں ہے۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک اور صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بلاشبہ بلوچستان کے نوجوان سب سے زیادہ باصلاحیت اور محنتی ہیں۔
آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چودھری نے کہا کہ ایف سی بلوچستان میں مقامی نوجوانوں بالخصوص خواتین کی شمولیت بہت خوش کن بات ہے۔طالبات اور فیکلٹی ممبران کو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن اور یاد گار شہدا کا بھی دورہ کرایا گیا۔ آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چوہدری کی جانب سے طالبات اور فیکلٹی ممبران کے اعزاز میں افطاری کا بھی بندوبست کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے