English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کردیا

القمر

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو معطل کردیا۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔اسمبلی سیکرٹیریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں کو معطل کیا گیا ہے۔
اسپیکر نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اسپیکر کو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے