English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھرمیں گرمی کی لہر سندھ میں پارہ 48تک جانے گا

القمر

محکمہ موسمیات نےرواں ہفتے کےدوران ملک بھرمیں گرمی کی لہرکی پیشگوئی کردی ۔ہواکےزیادہ دباوکےباعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی اوروسطی سندھ ،وسطی اورجنوبی پنجاب،بلوچستان میں درجہ حرارت6سے8ڈگری زیادہ ہونےکاامکان ہےجبکہ بالائی پنجاب،اسلام آباد،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں پارہ 5سے7ڈگری معمول سےزیادہ ہونےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اندرون سندھ منگل سےپیرتک گرمی کی لہرکی پیشگوئی کی ہے۔26اپریل سے2مئی تک پارہ 46سے48ڈگری سینٹی گریڈہونےکاامکان ہے۔اس دوران نوابشاہ،جیکب آباد،لاڑکانہ،سکھرکےاضلاع میں پارہ48تک جاسکتاہے۔بدین،تھرپارکر،عمرکوٹ اورحیدرآبادکےاضلاع میں پارہ 45تک ہونےکاامکان ہے۔کراچی میں منگل بدھ اورجمعران کوموسم گرم تراورمرطوب رہےگا۔شہرمیں اس دوران درجہ حرارت36سے38ڈگری سینٹی گریڈتک ہوسکتاہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سےموسم سےمتعلق الرٹ جاری کردیاگیاہے جس میں متعلقہ اداروں کوانتظامات یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے