سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر متحدہ عرب امارات اسلام آباد ایمبیسی نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی ہدایات کے مطابق، پاکستان میں پنجگور کھجور کی پیداواری فیکٹری کی تجارتی پیداوار شروع ہوگئی ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے پنجگور کے علاقے میں ساڑھے 6 ملین ڈالر کی لاگت سے قائم منصوبہ کو ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے فنڈ فراہم کیا گیا۔
