English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی سے لاپتہ لڑکی دعا زہرا کی لاہورمیں شادی کاانکشاف

القمر

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی لڑکی کےلاپتہ ہونےکےمعاملےمیں سیکورٹی اداروں کواہم کامیابی مل گئی۔چودہ سالہ لڑکی دعا زہرا کی گمشدگی کی تلاش پورے شہرکی پولیس نے شروع کی تھی۔گولڈن ٹاون کےرہائشی آئی ٹی کےشعبے سے وابستہ لڑکی کے والد نےابتداء میں مبینہ طورپرتاوان کی طلبی کابھی بیان دیاتھا۔تین بہنوں میں سب سے بڑی لڑکی کی فرارسےمتعلق سی سی ٹی وی بھی سامنےآئی جس کوجعلی قراردیاگیاتھا۔واقعے کی تحقیقات میں پولیس ،رینجرزسمیت دیگرادارےمتحرک رہے۔کراچی پولیس چیف نے لڑکی کےگھرجاکراہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔25اپریل کی صبح کراچی سے تعلق رکھنےوالی پولیس پارٹی نےلڑکی کی لاہورمیں موجودگی کاانکشاف کیا۔پولیس ذرائع کادعویٰ ہےکہ لڑکی نےمبینہ طورپرلاہورمیں شادی کرلی ہے۔

اب لڑکی اوروالدین کوملانےکےلیےبندوبست کیاجارہاہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پیرکی دوپہرپریس کانفرنس میں لڑکی کےباحفاظت ملنےکی تصدیق کی ہے۔چودہ سالہ لڑکی گمشدگی کی خبرسحری کےدسترخوان سے وائرل ہوئی تھی۔والدین کےمطابق 16اپریل کو لڑکی گھرکا کچرے رکھنےکےلیےاتری تھی جس کے بعد واپس نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے