عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود کی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی گولڈن جوبلی مکمل ہو گئی۔ عرفان محسود کا 50 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ اپروڈ ہو گیا۔ عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 59 پش اپس کر کے اپنا 53 پش اپس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جس نے سب سے زیادہ پش اپس کٹیگری میں 27 گینیز ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں اور پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے کم عرصے میں 50 گینیز ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کئے۔
عرفان محسود ورلڈ لیول پے سب سے زیادہ جمپنگ جیکس کٹیگری میں ریکارڈ بنانے اور سب سے زیادہ 100 پاونڈ وزن کے ساتھ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ عرفان محسود ورلڈ لیول پے سب سے زیادہ فٹنس کٹیگری کے گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے کھلاڑی ہے۔ عرفان محسود پہلے پاکستانی ہے جس نے سب سے زیادہ انڈیا کے ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں۔ انہوں نے اب تک 9 ممالک کے ریکارڈز توڑ چکا ہے جس میں انڈیا، امریکہ، برطانیہ، فرانس، فیلیپائن، عراق، مصر، اٹلی، سپین شامل ہیں۔
