سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری ہوگئے ہیں۔ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا اور اس کی مدت 10 سال ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی تجدید کے احکامات بھی جاری کردیے۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا دونوں اب سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں پاکستان کے بیشتر سیاستدان 28 اپریل کو عمرہ ادا کرنے جارہے ہیں۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ جاری
القمر
