English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیل جانے کی سنچری کرنے والا گینگ کا سربراہ حیدرآباد میں گرفتار

القمر

‎جیل جانے کی سنچری مکمل کرنے والا ڈکیت گینگ کا سربراہ دو ساتھیوں سمیت حیدرآباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان بینکس اور اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹنے اور متعدد ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل حیدر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے ڈگیت گینگ کے سربراہ سمیت تین ڈکیتوں کو گرفتار کیا ہے۔ ڈاکو لطیف پنہور پر سو سے زائد مقدمات ہیں ، ساتھی عبداللہ اور عباس کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے پچاس لاکھ برآمد کیے گئے ہیں مزید ریکوری ہے مزید ریکوری کی بھی امید ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے