ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنچ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی ہے اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپیل رات 12 بجے سے پہلے دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے جبکہ ہائی کورٹ کے جانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے۔
وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس گورنر اور صدر کے خلاف کوئی بھی کارروائی کا اختیار نہیں جبکہ آئین کا آرٹیکل 248 مکمل صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے کل تک حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں