چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل شب دعا منائیں گے، شب دعا میں مولانا طارق جمیل بھی شریک ہوں گے، ہم اپنے ملک کی حقیقی آزادی کے لیے دعا کریں گے، کارکن عوام میں ملک کی حقیقی آزادی کا پیغام پہنچائیں۔ملک کے ہر شہر جا کر لوگوں کو آزادی کی جنگ کے لئے تیار کروں گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا، باہر سازش بنی اور یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کو ملایا گیا، امپورٹڈ حکومت کو امریکا تھری اسٹوجز کے ذریعے کنٹرول کرے گا، اپنی چوری بچانے کے لیے یہ ملک کو غلام بنادیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی کے باعث آپ کے وزیراعظم کو ہٹایا گیا، امریکا ہمیں چیری بلاسم کے ذریعے کنٹرول کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، انہیں استعفیٰ دینا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا ایجنٹ ہے۔
