English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے کل تک حلف لینے کا حکم

القمر

لاہورہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے کل تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔پنجاب 25 دن کے بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے۔اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 1973کے آئین کے تحت تمام حکومتوں کی فوری تشکیل کا کہا گیا ہے۔وفاقی صدر صوبائی گورنر نو منتخب نمائندوں کے حلف کا فوری انتظام لازمی ہے۔

تحریری فیصلے کے مطابق عدالت حلف میں پیدا کی جانے والی تاخیر کی تمام وجوہات کو مسترد کرتی ہے۔حلف میں تاخیر کا باعث بننے کے لیے آئین میں کوئی خلا یا جگہ نہیں ملتی، عثمان بزدار کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد سے پنجاب حکومت کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری میں کسی نہ کسی بہانے تاخیر کی جا رہی ہے۔نومنتخب وزیر اعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر آئین کے منافی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لینے کے لیےعدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے