سوشل میڈیا پر مریم نواز پر تنقید کرنے والے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ نے ایس ایچ او صدر چیچہ وطنی اے ڈی شاہین کے واٹس ایپ گروپ میں نازیبا کمنٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر چیچہ وطنی اے ڈی شاہین کو فوری معطل کر دیا ہے۔
جبکہ ڈی ایس پی چیچہ وطنی سرکل کو معاملہ کی انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ واضح رہے نئی کابینہ نے حلف لیتے ہی مخالفین یا تنقید کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں نہ کرنے کے حوالے سے بیانات دیے تھے۔