وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا تین روزہ دورۂ سعودی عرب کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا۔ وزیر اعظم مدینہ منورہ اور جدہ میں بھرپور دو روز گزارنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ چلے گئے۔
وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔
جدہ میں وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمدآصف، احسن اقبال، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود ہیں۔
منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔