English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سفاک ملزم نے بیوی اور 4بچوں کو قتل کردیا

القمر

کوئٹہ کے قریب واقعہ قصبے کچلاک میں ملزم نے بیوی اور 4 بچوں کو بڑی سفاکی سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے ہیں۔کچلاک پولیس نے بتایا ہے کہ قتل ہونے والے بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 5 سے 11 سال ہیں۔پانچوں مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے دو شادیاں کیں ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے