English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ رشید کا بھتیجا راشد شفیق اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار

القمر

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد کو سعودی عرب سے واپسی پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹس کے مطابق شیخ راشد شفیق نجی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے۔
اس سے پہلے مسجد نبویؐ میں پیش آئے افسوس ناک واقعے کے خلاف فیصل آباد میں عمران خان سمیت 150 افراد کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری، شہباز گل، شیخ رشید، قاسم سوری، راشد شفیق اور انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا۔
مقدمے میں توہین مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں جن کے تحت عمر قید ہوسکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پاکستانی زائرین کو ہراساں کرکے شعار اسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے