صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عید الفطر کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں عید ملن پروگرام میں ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد، اراکین پارلیمنٹ، اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفیروں، ایوان صدر کے عملہ اور ان کے اہل خانہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔ صدر مملکت سے اس موقع پر دارالحکومت میں مقیم بیرونی سفارت کاروں نے ملاقات کی اور انہیں عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ایوان صدر میں خوش آمدید کہا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی صدر سے عید ملن استقبالیہ پروگرام میں ملاقات کی۔ عید کے موقع پر آئے ہوئے مہمانوں نے ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں، بعد ازاں مہمانوں کی ایوان صدر میں میٹھے اور دیگر کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- منی پور میں پھر بھڑک اٹھی تشدد کی آگ، کوکی برادری کے 15 گھر نذر آتش
- گوالیار سڑک حادثہ: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس
- کینسر کی دوائیں ہوں گی کفایتی، حکومت نے ٹریڈ مارجن کی حد مقرر کی
- کیا جمہوریت میں حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کرنا جرم ہے؟ سنجے راؤت
- اتراکھنڈ میں سرمایہ کاری کے دعووں پر راہل گاندھی کے سوال، کہا- ’دھامی حکومت کا فریب ڈبل انجن ماڈل کی ایک اور مثال‘