English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں پانی قلت،بیراجوں میں پانی بدستور کم

القمر

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سندھ کے سکھر، گڈو، کوٹری تینوں بیراجوں کو پانی کی بدستور قلت کا سامنا ہے۔ایک بیان میں انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ ارسا کی جانب سے 30 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، پانی گڈو بیراج پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں 3 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی کمی 48 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک ہوگئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال میں صرف پینے کا پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ رائس اور دادو کینال تاحال بند ہیں۔
انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ گڈو بیراج کے کینالز گھوٹکی پٹ فیڈر، بیگاری اور رینی کینال بند ہیں، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سکھر بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے