English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لے لی گئی

القمر

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر وفاقی حکومت کی طرف سے رمضان ریلیف پیکج کے تحت یکم اپریل سے 19 اشیاء پر سبسڈی دی جارہی تھی۔
اب یہ سبسڈی 19 اشیاء کی بجائے 5 بنیادی اشیاء پر جاری رہےگی۔ جن 19 اشیاء پر سبسڈی دی جارہی تھی ان میں چینی، آٹا، گھی، آئل، چائے، پیکٹ دودھ، بیسن، سفید چنا، کجھور، سیلہ چاول، باسمتی چاول، ٹوٹا چاول، دال ماش، دال مونگ، دال چنا، مشروبات اور۔مصالحہ جات شامل تھے اب سبسڈی ختم ہونے سے ان کی قیمتیں معمول کے مطابق ہوگئی ہے اور اپنی پرانی پوزیشن پر چلی گئی ہے اس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جن اشیاء پر سبسڈی ختم ہوگئی انکی معمول کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہے۔
وفاقی حکومت نے خصوصی سبسڈی کا سلسلہ جنوری 2020 سے شروع کیا تھا اسکو مئی اور جون کے مہینے میں بھی جاری رکھا جائیگا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جائے۔
اس سبسڈی کے تحت گھی 260 روپے فی کلو، چینی 70 روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 10 کلو تھیلہ 400روپے میں فراہم کیا جائے گا اسکے علاوہ دالوں اور چاول پر بھی سبسڈی دی جائیگی۔
اس سبسڈی سے مستفید ہونے کیلئے قومی شناختی کارڈ کی کاپی دینا لازم ہوگا تاکہ اس سبسڈی کو عوام تک خوش اسلوبی کے ساتھ پہنچایا جا سکیں اور زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے