رحیم یار خان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھونگ مندر کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے بھونگ مندر کیس میں توڑ پھوڑ اور حملے میں جرم ثابت ہونے پر 22 ملزمان کو 5,5سال قید، 4،4لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ 62 ملزمان کو شک کافائدہ دے کر بری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو دیگر دفعات کے تحت 11،11ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔
جرمانہ کی رقم متاثرہ مندر کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے۔واضح رہے بھونگ مندر حملہ کیس میں پولیس نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 84 افراد کو گرفتار کیا تھا۔
