English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دو ہفتوں کے مہمان کیا کرسکتے ہیں

القمر

سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کا کہنا ہے کہ اب تو عدالتی کمیشن بنانا ضروری ہے کہ بلاول نے کس کس سے ملاقات کی، بلاول بھٹو تو خود بیرونی سازش کے تحت وزیرخارجہ بنےہیں تو وہ بھی مجرم ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایوان میں تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی طرف نہیں گئے تو حالات سنگین ہوجائیں گے ، مقبوضہ پارلیمنٹ کیا کمیشن بنائے گا، پیپلزپارٹی تو شفاف کیا الیکشن ہی نہیں چاہتی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کی اسمبلی میں سیاسی گفتگو کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ لوگ دو ہفتوں کے مہمان ہیں، حکومت کے کسی کمیشن کا حصہ نہیں بنیں گے ۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی دیکھنے میں آرہی ہے، زرداری فیملی پیپلز پارٹی کے لیے خطرہ تھی اب ملک کے لیے خطرہ ہے، فواد چوہدری نے خبردارکیا کہ پاکستان کو سری لنکا ماڈل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یوں لگ رہا ہے کہ بلاول بھٹو اس میں کردار ادا کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے