ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پچاس سے زائد کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ، ڈومیسٹک کرکٹ اور کاؤنٹی چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بلوایا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سےپچیس کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جس کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس لیول اور پرفارمنس پر انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ پندرہ سےپچیس مئی کے درمیان منعقد ہونے کا امکان ہے۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments