قومی ادارہ صحت نے ہیٹ اسٹروک پر تعلیمی اداروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ یہ ایڈوائزری ہیٹ/ سن اسٹروک کی روک تھام کیلئے بروقت مناسب اقدامات کے لئے متعلقہ تعلیمی اداروں کو جاری کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا حکومت ، عوام کی زندگیوں کو تحفظ دینے بیماریوں سے بچانے کیلئے مربوط اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے ایڈوائزری میں تعلیمی اداروں/اسکولوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ طلبہ پر شدید گرمی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کیے جائیں ۔
ایڈوائزری کے مطابق بچے اور نوجوان گرمی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں اور اس لیے اسکولوں میں انتہائی گرم موسم سے منسلک خطرات کے لیے تیاری اور ان کا انتظام کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں۔ ایڈوائزری میں درج ذیل اقدامات پر زور دیا گیا ہے جو اسکول کے طلباء کو گرمی سے متعلقہ بیماری سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
طلبا کو شدید گرم موسم میں ہیٹ سٹروک سے بچانے کے لئے ٹھنڈی اندرونی جگہ کا انتظام کیا جائے۔ بیرونی کھیل کی جگہوں کو سایہ دینے کے لیے مصنوعی شیڈنگ (کینوپی، ٹینٹ، سیل، چھتری) کا استعمال کریں۔ واٹر کولرز کی تعداد میں اضافہ کریں۔
پینے کے پانی تک رسائی میں اضافہ طلباء کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے پینے کے پانی تک رسائی میں اضافی کیا جائے۔
یقینی بنایا جائےکہ بجلی کے پنکھے کام کرنے کی حالت میں ہوں۔
تعلیمی اداروں میں بچوں کو ہیٹ اسٹروکس سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت
القمر
