English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اللّٰہ کی شان ہے اسد عمر معیشت کی باتیں کر رہے ہیں

القمر

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کی شان ہے اسد عمر معیشت کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے کر گئے۔
مفتاح اسماعیل نے اپنے بیان میں اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم نےحکومت چھوڑی تو پاکستان گندم ،چینی برآمد کر رہا تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسد عمر، آپ کی حکومت نے چینی، گندم کی درآمد شروع کر دی، پی ٹی آئی حکومت میں 1983- 84 کے بعد کپاس کی سب سے کم پیداوار ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد لیا۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سب سے زیادہ درآمدات تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے