English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امتحان شروع ہونے سے پہلے میٹرک کا پرچہ سوشل میڈیا پر دستیاب

القمر

کراچی میٹرک بورڈ کے تحت امتحانات کا آغاز ہوگیا، تاہم کمپوٹر سائنس پرچہ سوا نو بجے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔چیئرمین میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ پرچہ بورڈ آفس سے نکل جانے کے بعد انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں ہوتی۔
خیا ل رہے کہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کے تحت امتحانات میں 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہو رہے ہیں۔ میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
دوسری جانب میڈیا پر ایڈمٹ کارڈ کے متعلق چلنے والی خبروں کا وزیربورڈ سندھ نے نوٹس لے لیا، وزیربورڈ اسماعیل راہو نےچیئرمین میٹرک بورڈ سے وضاحت طلب کرلی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ جن طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ کا اجرا نہیں ہوا ان کو ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے، جن طلبہ کا آج ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے پیپر نہیں ہوا ان سےدوبارہ امتحان لیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے