وفاقی وزیر اور سیز پاکستانی نیز ساجد طوری نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سعودی عرب ایران اور عراق میں جو پاکستانی قید ہیں انکی رہائی کیلئے بھر پور کوشش جاری ہے۔ٹور ایجنٹس بیرونی ملک لے جانے والے پاکستانیوں کو اپنے بچوں کی نظر سے دیکھیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
میڈیا سے اپنے بات چیت میں وفاقی وزیر اور سیز پاکستانی ساجد طوری کا کہنا تھا۔کہ ایران عراق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں جو پاکستانی قید ہیں ۔انکی فوری رہائی کیلئے بھر پور کوشش جاری ہے اور انکی رہائی کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ساجد طوری نے کہا زیادہ لوگ ایجنٹوں کی وجہ سے مختلف ملکوں میں پھنس کر قید ہو گئے ہیں اسلئے ایجنٹس حضرات اور ٹور آپریٹرز پاکستانیوں کو دوسرے ممالک لے جاتے وقت اپنے بچوں کی نظر سے دیکھیں ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے مفادات کی خاطر پاکستانیوں کو پھنسانے والوں کو کسی صروت معاف نہیں کیا جائے گا۔اس قسم عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹایا جائے گا۔
سعودی عرب اور ایران کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں
القمر
