English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مارگلہ کے جنگل میں آگ لگانے پر ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ درج

القمر

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کی جانب سے جنگل میں مبینہ آگ لگانے کے معاملے پر محکمہ ماحولیات نے تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔تھانہ کوہسار میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹیکشن شعبہ ماحولیات کی جانب سے دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاکر کی جانب سے مبینہ طور پر مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے علاقےمیں آگ لگائی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی آتشزدگی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ ٹک ٹاکر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
واضح رہے کہ مارگلہ کے جنگلات میں آگ لگانے والے 2 نوجوانوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ٹک ٹاکر لائیٹر سے آگ لگاتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں خاتون بھی مارگلہ پہاڑیوں پر آگ کے دوران ٹک ٹاک بناتی نظر آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے