English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت مارا گیا

القمر

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا۔حساس اداروں کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت اللّٰہ ڈنو اور نواب کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے بیگ میں دھماکا خیز مواد تھا، اس لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر اور کھارادر میں دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔دھماکوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تجزیاتی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے