ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عادی مجرموں پر ٹریکر لگایا جائے گا

کراچی میں ٹریکر کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھنے کا مجوزہ منصوبہ بنایا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریکر بینڈ کے ذریعے عادی مجرموں پر نظر رکھی جائے گی، ٹریکر ملزمان کے ٹخنوں یا کلائی پر باندھا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر عادی جرائم پیشہ افراد کو ای ڈیوائس لگائیں گے۔
عادی مجرموں کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹریکر لگایا جائے گا اور تھرڈ پارٹی ہی ملزمان کی لوکیشن مانیٹر کرے گی۔
کراچی پولیس چیف کا بتانا ہے کہ ٹریکر کے ذریعے ملزمان کی نقل و حرکت مانیٹر ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق 12 ہزار عادی مجرم شہر میں موجود ہیں اور برطانیہ میں 25 سال سے عادی مجرموں کو ٹریکر کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں